علی پور: بچوں سے زیادتی سکینڈل‘ 4 روز بعد مقدمہ درج‘ 2 ملزم گرفتار‘ 55 ویڈیوز برآمد


علی پور‘ علی والی (سٹی رپورٹر+ نامہ نگاروں سے) نوعمر بچوں سے زیادتی کے حوالے سے پولیس تھانہ صدر علی پور نے چار روز بعد مقدمہ درج کر کے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ڈی پی او علی پور میاں یوسف ہارون نے صحافیوں کو بتایا کہ نوعمر بچوں سے زیادتی کرنے والے چار ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دو ملزموں احمد ولد قاسم‘ فخر عباس شاہ ولد شمیم شاہ کو دو متاثرہ بھائیوں سے زیادتی اور برہنہ ویڈیو بنانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دوران تفتیش اوریجنل موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس میں مزید 55 بچوں کی برہنہ ویدیوز موجود ہیں۔ متاثرہ بچوں کے والدین پولیس سے بلا جھجھک رابطہ کریں۔ قانونی امداد دیں گے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کمشن کے ممبر سہیل نواز‘ کامران حیدر نے ملزموں کی سرپرستی کرنے والے افراد کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
زیادتی سکینڈل

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...