نشتر ہسپتالIIکوبجلی کی فراہمی کیلئے  گرڈ اسٹیشن کی تعمیر وتنصیب پر کام  شروع


ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے نشتر ہسپتال۔IIکوبجلی کی بلاتعطل اور بہتروولٹیج کے ساتھ فراہمی یقینی بنانے کے لئے 132KVنشتر۔II گرڈ اسٹیشن کی تعمیر وتنصیب کے منصوبے پر کام شروع کردیاہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹرگرڈسسٹم کنسٹرکشن میپکو انجینئر سید جواد منصور نے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ کی زیر نگرانی شجاع آباد بائی پاس پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ اراضی پر 132KVگرڈاسٹیشن تعمیر کیاجارہاہے اس منصوبے پر 56کروڑروپے لاگت آئے گی جسکے فنڈز حکومت نے میپکو کو منتقل کردئیے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن