اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان میڈیکل کمشن کونسل اجلاس این ایل ای امتحان کو پاس کرنے کی شرح 70فیصد سے کم کر کے 50 فیصد پر کر دی گئی۔ کونسل اجلاس میں ایم ڈی کیٹ امتحان کو صوبائی سطح پر منعقد کروانے پر منظوری دی گئی۔ ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے ایم بی بی ایس 55فیصد نمبر اور بی ڈی ایس 45فیصد نمبر منظور کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نمز یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کا ایم ڈی کیٹ امتحان الگ سے لیا جائے گا تاکہ پی ایم اے لانگ کورس متاثر نہ ہوں۔ ایم ڈی کیٹ امتحان مینﺅل اور کاغذ پر مبنی ہو گا۔ ایم ڈی کیٹ امتحان کی رجسٹریشن میں 10 دن کی توسیع کردی گئی اور رجسٹریشن پورٹل کو مزید 10 دنوں کیلئے کھول دیا گیا۔ این ایل ای سٹیپ 1 کا امتحان رواں سال اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہو گا، جبکہ این ایل ای سٹیپ 2 کا امتحان نومبر کے آخری ہفتے میں لیا جائے گا۔ گزشتہ سال 65فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبا این ایل ای امتحان دوبارہ دینگے۔ ضعیف العمر شہریوں کی رجسٹریشن تجدید فیس میں 50 فیصد کمی کر دی گئی۔ غیر ملکی طلبا کیلئے بنائے گئے تمام پاتھ ویز کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بین الاقوامی طلباءکیلئے ایم ڈی کیٹ کا امتحان سعودی عرب، متحدہ عرب عمارات اور پاکستان میں منعقد کرایا جائے گا۔
پی ایم سی اجلاس