عمران حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی کسی دور میں نہیں ہوئی: احسن اقبال


اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ پر جو عمران حکومت نے ریفرنس بنایا تھا اس کو ہائیکورٹ نے ختم کیا، عمران حکومت ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکی، عمران نیازی حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی کردار کشی کی گئی، عمران نیازی کی حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس سے زیادہ کسی دور میں کرپشن نہیں ہوئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تنزلی کا شکار ہوا، اس وقت ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، عمران نیازی کے سینے میں پتہ نہیں کیسا دل ہے جو اپنی سیاست چمکانے میں لگا ہے، ایک ایک جلسہ میں 50 ،50 کروڑ لگا رہا ہے، اگر عوام پر خرچ کرتا تو دو اضلاع کو ٹھیک کیا جا سکتا تھا، سیلاب کی مد میں فنڈ اکٹھا کر کے جلسے میں لگا رہا ہے جیسے شوکت خانم کیلئے فنڈز جمع کر کے کہیں اور استعمال کیے گئے، ہم نے ملک کا انفراسٹرکچر کھڑا کرنا ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، عمران خان فارن ایجنڈے پر کام کر رہا ہے، جو لوگ عمران خان کو فنڈنگ دیتے ہیں وہ اس سے کام بھی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے فوج و عدلیہ، اور پاکستان کے آئین کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے۔
احسن اقبال

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...