کاشتکار  گلابی سنڈی کے حملے سے  ہوشیار رہیں‘  ڈاکٹر زاہد محمود


ملتان (      خبر نگارخصوصی                          ) سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے کپاس کے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس وقت گلابی سنڈی کے حملے سے پوری طرح ہوشیار رہیں اور ہفتہ میں دو سے تین بار پیسٹ سکاوٹنگ کا عمل جاری رکھیں۔ کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کا حملہ جاننے کے لئے کاشتکار کپا س کے کھیتو ں سے 14سے 28دن کے 100عد د سبز ٹینڈ ے تو ڑلیں۔ یہ ٹینڈے نہ ہی زیا دہ نر م ہو ں اور نہ ہی زیا دہ سخت ہو ں۔ توڑے گئے ٹینڈوں کو تین یا چار دن کے لئے سایہ دار جگہوں پر رکھ دیا جائے۔اس کے بعد ان ٹینڈو ں کو لمبا ئی کے رخ کا ٹ کر ان میں مو جو د گلا بی سنڈیا ں یا ان کا نقصان گن لیں۔اگر تعداد معاشی نقصان کی حد تک پہنچ جا ئے تو بلا تا خیر منا سب حشرات کش ادویا ت کا چھڑ کاو کریں۔

ای پیپر دی نیشن