لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کی قیادت نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیراعظم نامزد کرنے کے فیصلے کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ محمد بن سلمان میں قیادت کی تمام صلاحیتیں پائی جاتی ہیں جو اس دور کی ضرورت ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے۔امیر جماعت مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی، پروفیسر عبدالمجید،حافظ عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمان ناصراور حافظ عبدالوحید شاہد نے محمد بن سلمان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی۔
کہا کہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے میں بہت کردار ادا کیا ہے۔
اور عالم اسلام کے مرکز میں آنیوالے اللہ تعالیٰ کے مہمانوں کو سہولتیں دے کر ثابت کیا کہ سعودی عرب کی قیادت ہر لحاظ سے مضبوط اور مستحکم ہاتھوں میں ہے۔ عالم اسلام کیلئے مضبوط فوج کی تشکیل، پوری دنیا سے اچھے تعلقات کی بھرپور صلاحیت وزیراعظم محمد بن سلمان میں پائی جاتی ہے اور انہوں نے ہمیشہ ہر معاملے میں پاکستان کو فوقیت دی آنیوالے وقت میں پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔