لاہور ( نیوز رپورٹر) وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے اسحاق ڈار کے وفاقی وزیر خزانہ بننے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا امپورٹڈ وزیر خزانہ آ گیا ہے اب لوٹ مار کا ایک اور دور شروع ہونے والا ہے۔ لگتا ہے اب پاکستان پر حکومت کرنے کیلئے صرف عدالتی سزا یافتہ، مفرور، بھگوڑے اور ضمانتی ہی رہ گئے ہیں۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ اسحاق ڈار کا حلف برداری پر جس طرح استقبال ہوا اگر ذرا بھی شرم ہوتی تو پانی میں ڈوب مرتے لیکن اب یہ چور ، چور سننے کے عادی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اب حالات پہلے جیسے نہیں رہے۔عمران خان نے قوم کا شعور بیدار کر دیا ہے۔اب قوم لٹیروں کو زیادہ دیر برداشت نہیں کرے گی۔
میاں محمود الرشید نے کہا کہ پی ٹی آئی لٹیروں کے خلاف عوام کی توانا آواز بن چکی ہے یہی وجہ ہے کہ عمران خان کی ایک کال پر لاکھوں لوگ باہر نکل آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں صرف تحریک انصاف کے پاس عوامی طاقت ہے، باقی تو اب منہ چھپائے پھرتے ہیں۔