نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس کیلئے تربیتی سیشنز 


خانیوال ( نےوز رپورٹر) سیکٹر کمانڈرعاطف چوہدری کے حکم پر افسران اور جوانوں کی تربیت کیلئے بیٹ نمبر 22 میں موٹروے پر مختلف تربیتی سیشنز کا انعقاد کیاگیاان تربیتی سیشنز کا مقصد قومی شاہراو¶ں پر افسران اور جوانوں کی کسی بھی ہنگامی حالت میں استعداد کار بڑھاکر صورتحال پر قابو پانا ہے ڈی ایس پی حسن بھٹی کی زیرنگرانی ان سیشنز کا انعقاد کیا گیاعلاوہ ازیں انہوں نے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کردہNo More کمپین کے بارے میں بھی بریفنگ دی کہ رانگ سائیڈاوورٹیکنگ، اوور سپیڈ چیکنگ اورپولیس لائٹس سے مشابہت رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف سپاٹرز کی مدد سے کارروائیوں کو مزید م¶ثر بنانے کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن