راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ راولپنڈی نے جشن عید میلادالنبی دینی جوش و جذبہ سے منانے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس عزم کا اظہار کیاہے کہ عاشقان رسول باعث تخلیق کائنات خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی کایوم ولادت مبارک انتہائی عقیدت و احترام اور دینی جذبے کے ساتھ منائیں گے ،مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ کے عہدیداران سابق ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ، شیخ اعظم خورشید، حماد قریشی، سجاد اکبر عباسی،عبدالخالق منا بھائی، چوہدری اسد،حافظ محمد آفتاب، حافظ افسر ،شاہد الیاس جنجوعہ نے کہا کہ شہر میں گھر گھر، گلی گلی، مارکیٹوں اور بازاروں کو برقی قمقموں، جھنڈیوں اور بینروں سے سجایا جارہا ہے، پیارے نبی کریم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے درود پاک کا ورد جاری و ساری ہے عید میلادالنبی کا مرکزی جلوس جامعہ مسجد روڈ ، پل شاہ نذر،بنی چوک، کوہاٹی بازار، مری روڈ ،کمیٹی چوک، اقبال روڈ ،فوارہ چوک،راجہ بازار، ڈنگی کھوئی چوک، بانسانوالہ چوک، سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد کے صدر دروازے پر اختتام پذیر ہو گا12ربیع الال کو جلوس میں میلاد پارٹیوں کے داخلے کیلئے 9انٹری پوائنٹ قائم ہوں گے بنی چوک، سرکلر روڈ، کمیٹی چوک، کشمیری بازار ڈنگی کھوئی چوک، کلاں بازار ،پل شاہ نذر دیوان، لیاقت روڈ اور کوہاٹی بازارہوں گے جلوس کے تمام راستوں کو برقی قمقموں سے آراستہ کیا جائے گا ۔
مرکزی جلوس جامع مسجد روڈ ، پل شاہ نذر،بنی چوک، کوہاٹی بازار، مری روڈ ،کمیٹی چوک، اقبال روڈ ،فوارہ چوک،راجہ بازار، ڈنگی کھوئی چوک، بانسانوالہ چوک سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد پر اختتام پذیر ہو گا، ضیاءاللہ شاہ
Sep 29, 2022