بجلی ٹیرف میں تبدیلی سے کولڈ سٹوریج انڈسٹری مالکان پریشان ہیں، بابو علیم 

Sep 29, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسلام آباد کی حدود میں واقع بڑے اور چھوٹے کولڈ سٹوروں کے بجلی کے ٹیرف اچانک انڈسٹریل سے کمرشل کر دیے گیے ہیں جس سے کولڈ سٹوریج انڈسٹری کے بند ہونے کے امکانات ہیں، انجمن ہول سیل فروٹ کمیشن ایجنٹس کے صدر بابو علیم اور جنرل سیکریٹری طاہرایوب نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی اور اس کے نتیجہ میں آنے والے ہوشربابجلی کے بلوں نے کولڈ سٹوریج مالکان میں شدیدتشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس کیوجہ سے نہ صرف کاشتکار بلکہ فروٹ و سبزی کی تجارت کرنے والے کاروباری حضرات اس سیکٹر میں مہنگائی کو روکنے سے قاصر ہوں گے اور اس کا اثر عام شہری پر پڑے گا۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور بجلی گیس و پٹرول اور روز مرہ کی اشیا ان کی قوت خرید سے دور ہو چکی ہیں اور ایسے وقت میں عوام کو ریلیف دینے کا سوچنا چاہیے، کولڈ سٹوریج فروٹ و سبزی کے لیے لازم و ملزوم ھیں اور پوری دنیا میں ان کے بغیر فروٹ و سبزی کا کاروبار نہی ہو سکتا، فروٹ مارکیٹ کے عہدیداران نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ اس ٹیرف کی تبدیلی کو فورا واپس لیا جائے ورنہ تاجر برادری احتجاج اور ہڑتال پر مجبور ہوگی ۔

مزیدخبریں