اسلام آباد(نامہ نگار) پاکستان آرڈننس فیکٹریز کی ذیلی کمپنی واہ انڈسٹریز لمیٹڈ اور فیڈآرمز، امریکہ کے مابین AKM Gun Series(آٹومیٹک اور سیمی آٹومیٹک)کی مشترکہ تیاری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ پی او ایف اور واہ انڈسٹریز بورڈ ممبرز کی موجودگی میں ایل او یو پر دستخط کئے گئے۔ ایل او یو کے مطابق میسرز فیلڈآرمز گنز کی تیاری کے حوالے سے پارٹ کٹس، ٹیسٹنگ پروٹوکولز، ٹیکنیکل پیک سمیت پیدواری مراحل کے حوالے سے مکمل لے آو¿ٹ بھی فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ فیڈ آرمز واہ انڈسٹریز اور پی او ایف کے ہنرمندوں کواس منصوبے کے حوالے سے فنی تربیت بھی فراہم کرے گی۔
دونوں کمپنیزنے اتفاق کیا ہے کہ AR15 اور FR15گن سیریز ( آٹو میٹک، سیمی آٹومیٹک)کی اسمبلی لائن کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔ پروڈکشن لائن میں چار کیلیبر9 x 19 mm, 7.62 x 39 mm, 7.62 x 51 mm and 5.56 x 45 mm. تیار کئے جائیں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مشترکہ منصوبے کے تحت تیار کردہ گنز کا بیشتر حصہ پاکستان میں فروخت کے لئے پیش کرنے کے ساتھ دوست ممالک کو بر آمد بھی کیا جائے گا۔ پرائمر پلانٹ کی تنصیب بھی اس معاہدے کا حصہ ہے۔ جس کے لئے پلانٹ اور مشینری میسرز فیڈ آرمز مہیا کرے گا۔ پلانٹ کی استعداد کارتقریباً 5 سو ملین پرائمر سالانہ ہوگی۔ فیڈآرمز ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی، پلانٹ اور مشینری کی فراہمی جبکہ پی او ایف اس مقصد کے لئے جگہ ، افراد ی قوت اور دیگر سہولیات فراہم کرے گا۔