پروفیسر نوشاد شیخ کا دورہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان


کراچی (نیوز رپورٹر) صدر پاکستان میڈیکل کمیشن پروفیسر نوشاد احمد شیخ نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان(CPSP ) کے ریجنل سنٹر کا دورہ اور پروفیسر محمد شعیب شفیع صدر CPSP سے ملاقات کی۔انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ دونوں اداروں CPSPاور PMCایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔ اس موقع پر FCPSکے بنیادی مضموں اورPMCکے رجسٹریشن کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں PMCکو بنیادی مضامین میں درج 
ذیل کو رجسٹر کیا جائے گا جیسا کہ وہ کلینیکل مضامین کو رجسٹرڈ کرتے ہیں۔ صدر CPSP پروفیسر محمد شعیب شفیع نے پروفیسر نوشاد احمد شیخ صدر پی ایم سی جنوری میں سی پی ایس پی کراچی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی آئندہ بین الاقوامی میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس میں تعاون کے لیے کو مدعو کیا۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور سینئر نائب صدر CPSP نے صدر PMC پروفیسر نوشاد احمد شیخ کو آئرلینڈ کے رائل کالجز اور برطانیہ کے چار مختلف یونیورسٹی ہسپتالوں کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کے بارے میں تفصلات پیش کیں۔پروفیسر اصغر بٹ ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ریلیشن سی پی ایس پی نے برطانیہ اور برمنگھم میں سی پی ایس پی سنٹر کے بارے میں بتایاکہ سی پی ایس پی نے ریجنل سنٹر برمنگھم میں تھیوری امتحان شروع کیا۔پروفیسر اصغر بٹ نے پچھلے ہفتے نیپال میں منعقد ہونے والے پہلے بین الاقوامی کانووکیشن کی بھی وضاحت کی۔پروفیسر محمود ایاز ڈائریکٹر جنرل نیشنل ریذیڈنسی پروگرام نے پروفیسر نوشاد احمد شیخ کو CPSP کے ریزیڈنسی پروگرام کے بارے میں بتایا۔ صدر پی ایم سی نے بہت سراہا ہے۔اس ملاقات میں پروفیسر عامر زمان ڈائریکٹر جنرل شعبہ میڈیکل ایجوکیشن بھی موجود تھے۔
 پروفیسر نوشاد شیخ 

ای پیپر دی نیشن