کراچی (نیوز رپورٹر)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام” دل کے عالمی دن “کے موقع پر دل کے امراض احتیاط اورعلاج کے موضوع پرسیمینارکاانعقادکیا گیا پروگرام کی صدارت المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کی جبکہ مہمانوں میں میڈیکل ڈائریکٹرٹبہ ہارٹ ڈاکٹربشیرحنیف ،پروفیسرمحمدنوازلاشاری،ڈاکٹرعبید احمدہاشمی،ڈاکٹربنیش امام ،سیشن جج صدرالدین ،روٹری کلب سگنیچرکے صدرجنیدالرحمن ،ساجدت
ھپڈاوالا،عبدالقادرشیخانی،فرحان اشرفی ،معین خان ،پروفیسر طلحہ عمر،ڈاکٹرطارق نوراللہ خان بھی موجودتھے۔ڈاکٹربشیر حنیف نے کہاکہ ہمیں زندگی کی گھماگھمی سے کچھ وقت اپنی صحت کیلئے بھی نکالناچاہیے ،موٹاپا دراصل شوگر،بلڈپریشرسمیت کئی امراض کی ماں ہے جن کے مضمرات دل کے امراض کی صورت میں نکلتے ہیںجس سے بچنے کیلئے ورزش اورچہل قدمی نہایت ضروری ہے۔موٹادل کے امراض کی بہت بڑی وجہ اورخاموش قاتل ہے ۔ممتازماہر امراض قلب ڈاکٹرحنیف لاشاری نے کہاکہ بچے بھی دل کے امراض میں مبتلاہورہے ہیں جس کی علامت میں گلے کی تکلیف اورجوڑوں کادردشامل ہے۔کھاناکھاکر سوجانے والے افراددل کے امراض کودعوت دیتے ہیں ہمیں اس سلسلے میں بہت احتیاط کرنی چاہیے نیند پوری کریں اورواک کومعمول بنالیں سادہ غذااستعمال کریں۔سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ سادہ زندگی ،سادہ کھانادل سمیت بے شمارامراض سے بچاسکتاہے ،باربی کیو اورفاسٹ فوڈزامراض دل کی بنیادی وجہ ہے ،کولیسٹرول ،شوگر،بلڈپریشراورفیملی ڈیزیزپرنظررکھنے کی ضرورت ہے تاکہ بروقت علاج ممکن ہو۔موذی ودیگربیماریوں سے آگاہی کیلئے پبلک سیمینارمنعقد ہونے چاہیے تاکہ لوگوں کو بروقت خودکوبیماریوں سے بچاسکیں ۔سیمینارسے ڈاکٹر عبید احمدہاشمی اورڈاکٹر بنیش نے بھی خطاب کیا۔
موٹاپا