ٹنڈوآدم(نامہ نگار) جھول روڈ پت انتظامیہ کی جانب بارش متاثرین کے لئے قائم کی جانے والی ٹینٹ سٹی رہائش پذیر پچاس سے زائد خاندانوں کی داد رسی نہ کی جاسکی انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اس سلسلے میں متاثرین کی بڑی تعداد نے سندیانی تحریک اور عوامی تحریک کے رہنما پریمی بھیل۔ ساگر سندھی۔ موہن کمار کی سربراہی میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ برسات کے باعث ہمارے دیہات اور گھر پانی میں ڈوب چکے ہیں جس کے باعث ہم اپنے گھروں کو چھوڑ کر مجبورا ٹینٹ سٹی میں رہنے پر مجبور ہیں ٹینٹ سٹی میں انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں ایک ٹائم کا کھانا فراہم کیا جا رہاہے ہمارے دو بچے جاں بحق ہو چکے ہیں کئی معصوم۔بچے اور بڑے بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں ڈاکٹر کی کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں پینے کے لئے پانی نہیں۔ بیت الخلاء کی سہولت موجود نہیں جبکہ انتظامیہ ٹینٹ سٹی کے نام پر بوگس بل بنانے میں مصروف ہیں ڈی سی سانگھڑ اور اے سی ٹنڈوآدم اور کوئی ایم پی اے ایم این اے ہمارے پاس کوئی امداد لے کر نہیں آیا ہے لہذا ہمارے پریشانی و مشکلات حالات کی داد رسی کی جائے۔