ضلع کونسل وہاڑی کی کارروائی‘ 9 غیرقانونی ہا¶سنگ سکیمیں سیل

Sep 29, 2022


بورےوالا(نامہ نگار)چیف آفیسر ضلع کونسل وہاڑی ناصر نعمان شاہ اور میاں اعجاز اقبال نے شعبہ پلاننگ کے عملہ کے ہمراہ تحصیل بورے والا میں نقشہ منظوری کے بغیر اور سرکاری واجبات ادا نہ کرنے والی9 غیر قانونی کالونیوں الجنت ٹا¶ن، ڈریم ویلی ہا¶سنگ سکیم،زم زم گارڈن،منیر گارڈن،خیابان مظفر،زیتون گارڈن،اضافی آبادی،لال گارڈن اورکینال ویو کو سر بمہرکر دیا اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر وہاڑی صفدر حسین ورک کا کہنا ہے کہ نقشہ جات کی فیس اور ٹیکسز کی عدم ادائیگی پر کسی کو غیر قانونی کالونی بنانے اور پلاٹوں کی خریدوفروخت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی
 کالونی مالکان حکومت کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے پہلے نقشہ پاس کروا کر سرکاری واجبات ادا کریں اسکے بعد پلاٹوں کی خریدوفروخت ہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں