ملتان (نمائندہ خصوصی)قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب خان ترین کا ایم ڈی اے کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کےلئے مختلف مقامات کا دورہ کیا اورچوک کمہاراں والا کی ری ڈیزائننگ کے کام کا جائزہ لیا اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ انہوں نے چوک پر ٹریفکبہاو¿ کا مشاہدہ کیا اور موقع پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں سے بھی چوک پر ٹریفک بہاو¿کنٹرول کرنے بارے تجاویز لیں۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایم ڈی اے علیم ماجد کو ہدایت کی کہ روڈ کی تمام تر ڈیزائننگ چوک پر ڈیوٹی دینے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں اور انجینئرز کی مشاورت سے کی جائے۔ چوک کی ڈیزائننگ کے کام کو مکمل کرنے سے پہلے مکمل طور پر سروے کیا جائے اور اس کے مثبت اور منفی پہلو کو جانچنے کے بعد لمبے عرصہ تک کامیاب رہنے والے ڈیزائن کے مطابق ڈویلپمنٹ ورک کیا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب ترین نے فلائی اوور کے نیچے پارکنگ ایریا بنانے کے کام کا جائزہ لیا اور پارکنگ کی ڈیزائننگ کی مختلف تجاویز بارے رپورٹ طلب کر لی۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ناردرن بائی پاس روڈ ننگانہ چوک پر ٹریفک کے پریشر کو کم کرنے اور منظم رکھنے کے لئے مین چوک سے پہلے یو ٹرن کی ڈیزائننگ کی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ماڈل ٹاو¿ن چوک کی سروس روڈز کے ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے۔جبکہ قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب خان ترین کے احکامات پر چوک کمہاراں والا کے اطراف میں تجاوزات ختم کرا کے بھاری مقدار میں سامان قبضہ میں لے کر چوک کلیئر کرا دیا۔ جبکہ قبضہ مافیا کو نوٹسز بھی جاری۔ انفورسمنٹ ٹیم نے چوک کمہاراں والا سے ایم اے جناح روڈ ننگانہ چوک تک روڈ کے دونوں اطراف قائم تجاوزات کو ختم کرا کے سامان قبضہ میں لے لیا۔