میلاد النبی جوش سے منائینگے:دنیا پور کی فضاسرکار کی آمد مرحبا سے گونج اٹھی


دنیاپور (نامہ نگار ) دنیاپور استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں دینی جماعتوں کے زیر اہتمام ریلیاں نکالی گئیںریلیوں میں جماعت اہل سنت،تحریک مہناج القران،سنی تحریک کے عہدیداران اور کارکنوں،تاجر و صحافی برادری ، نجی سکولوں کے طلباء اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،ریلیوں کے شرکائنے جھنڈے اٹھا رکھے تھے،سرکار کی آمد مرحبا،منٹھار کی آمد مرحبا کے نعروں سے فضائگونج اٹھی،ریلیاں مختلف شاہراوں سے ہوتی ہوئی مرکزی کاظمی چوک میں جلسے کی شکل اختیار کر گئیں،مقررین نے ریلیوں کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر روشنی ڈالی،مقررین کا کہنا تھا کہ ہم 12 ربیع الاول جشن میلاد النبی کا دن بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے،اس ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122 کے جوانوں نے فرائض انجام دئیے ، میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر کی صفائی ستھرائی کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن