جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی:ڈی پی اوڈیرہ 

Sep 29, 2022


کوٹ چھٹہ (تحصیل رپورٹر ) ڈی پی اوڈیرہ غازیخان محمدعلی وسیم نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کی ہدایت پر چلنے والی منشیات فروشوں جواریوں اور دیگر قانون شکن عناصر کے خلاف مہم میں سفارش زیرو ٹرلنس ہو گی اس سلسلے میں کسی بھی اہلکار کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ معاشرے سے ہر قسم کا سوشل کرائم کا خاتمہ ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹ سخی سرور اور غازی گھاٹ پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔اس موقع پر صحافیوں کے وفد نے تجویز دی کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے جس ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ عبدالرحمن عاصم کو ہدایت جاری کر دی اس موقع پر سراج عامر چنگوانی ،اکرام خان چنگوانی ملک ریاض ڈھانڈلہ ، مختیار احمد احمدانی ودیگر موجود تھے ۔

مزیدخبریں