عمران نیازی اپنا  جرم چھپانے کیلئے دوسروں پر الزام لگاتا ہے: اسلم غوری

اسلام آباد(نا مہ نگار)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے ترجمان نے کہا ہے کہ سائفر سے متعلق عمران نیازی کا پروپیگنڈہ یہودی ایجنڈے کا ایک طے شدہ منصوبہ تھا ۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ عمران نیازی جھوٹا اور کم ظرف انسان ہے ۔اپنا جھوٹ اور جرم چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام لگاتا ہے ۔نیازی اپنے کر تو توں کے ہاتھوں عوام میں ننگا ہوچکا ہے ۔ ڈرامے باز اور جھوٹے شخص کا قومی لیڈر ہونے کا دعوی مذاق کے سوا کچھ نہیں ۔اسلم غوری نے کہا کہ سائفر سے متعلق آڈیو لیک ہمارے لئے کوئی نئی چیز نہیں ،عمران کی اصلیت اور کرتوتوں سے بخوبی واقف ہیں ایسی لیکس نیازی بارے ہمارے اصولی اور دیرینہ موقف پر تصدیق مہر ثبت کرنے کا ایک ثبوت ہے کہ یہ یہودی ایجنٹ اور اس کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنا ہے ۔ ایسی لیکس یا ان جیسے واقعات پر رد عمل کوئی حیثیت نہیں رکھتی ،عمران نیازی کے پیچھے این جی اوز اور کردار اس بات کے لئے کافی ہیں کہ عمران نیازی کس قماش کا آدمی اور اس کا ایجنڈا کیا ہے ۔
 اسلم غوری

ای پیپر دی نیشن