سیلاب سے 46لاکھ ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان ہوا ، شیری رحمان 

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے دنیا کو عالمی کساد بازاری (رسیشن)کے حوالے سے خبردار کیا ہے ماحولیاتی تبدیلی اور جاری عالمی تصادم کساد بازاری کا سبب بن رہے ہیں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ تویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو پہلے ہی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے خوراک اور رسائی کے شدید مسائل کا سامنا ہے سیلاب کی وجہ سے ہمارے بنیادی ڈھانچے سمیت زراعت اور آمد و رفت کے نظام کو نقصان ہوا ہے46لاکھ ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان ہوا ہے اب تک کے تخمینے کے مطابق 481ارب روپے کی فصلیں اور اجناس تباہ ہو چکی ہیں 13ہزار کلومیٹر سے زائد سٹرکیں اور 410پلوں کو نقصان پہنچا ہے آمدورفت کے نظام اور خوراک کے بحران کی وجہ سی بہت سی دشواریاں پیش آ سکتی ہیں۔ شیری رحمن کا عمران خان کی آڈیو لیک پر اپنے ردِعمل میں کہنا ہے کہ امریکی سائفر کے متعلق عمران خان کی آڈیو لیک سے سازش کا بیانیہ پھر بے نقاب ہوگیاہے شیری رحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے سکہ عمران خان سائفر کے مواد کا من پسند مطلب نکالنے کا منصوبہ بنا رہے تھے انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ہم اب سائفر پر کھیلیں گے، اگر یہ سازش تھی تو عمران خان کھیلنے کی منصوبہ بندی کیوں کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان سائفر کے معاملے پر 6 ماہ سے سیاست کر رہے ہیںانہوں نے مزید کہا کہ آڈیو لیک ایک ثبوت ہے کہ عمران خان نے سائفر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیاشیری رحمن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے معمولی سائفر کو بنیاد بنا کر پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایا گیا اور سازش کی گئی امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف کھیلنا ہے عمران خان کی آڈیو سامنے آ گئی۔
شیری رحمان

ای پیپر دی نیشن