دینہ ( نامہ نگار)فیصل شاہکار انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق ڈاکٹر فہد احمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ ڈومیلی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ا س موقع پر خالد محمود ملک ایس ڈی پی او سوہاوہ سرکل،ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی سمیت تھانہ میں تعینات تفتیشی افسران، نمائندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہو ئے ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی درخواستو ں کا میرے آفس میں الگ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس پر ہفتہ وار رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔سائلین اپنی بات کھل کر بتائیں تاکہ کم سے کم وقت میں سائلین کا مسئلہ حل ہو سکے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو فرداً فرداً سنا اور موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے ،بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تھانہ ڈومیلی کے فرنٹ ڈیسک، حوالات تھانہ اور مال خانہ تھانہ کا جائزہ لیا اور مزید کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔