گوجرانوالہ:انسداد ڈینگی کے حوالے سے تالاب میں مچھلیاں چھوڑی گئیں


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )اسسٹنٹ کمشنر(صدر)عمر سرفرازنے ڈپٹی ڈائر یکٹر فشریز عظیم بیگم کے ہمراہ ایمن آباد کے تالاب میں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں تلاپیہ مچھلیاں چھوڑیںاس موقع پر انہوں نے بتایا کہ صاف پانی میں کیمیکل نہیں ڈالا جاسکتا اس کے حل کے طو رپر تلاپیہ مچھلیوں کے ذریعے ڈینگی مچھر کے لاروا کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ ڈینگی مچھر خطرناک ہے اور موجودہ موسم اس کی افزائش کیلئے انتہائی مو زوں ہے اسکے خاتمہ کیلئے تلاپیہ مچھلی کی سٹاکنگ کی جار ہی ہے تاکہ اس موسم میں ڈینگی کی افزائش نہ ہواواس کے خطرات سے لوگوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن