شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر میاں افضال حیدر نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر قوم کی قیادت کے اہل نہیں ملک کو حقیقی آزادی دلانے کیلئے عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی جدوجہد جاری ہے جو کرپٹ حکمرانوں کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، عمران خان نے پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں وزیر اعظم بننے کے بعد ایسے اقدامات کئے جس سے ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کے آثار نمایاں ہوئے، پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر آزاد اور خود مختار خاجہ پالیسی کی جانب پیشرفت کی جس کی وجہ سے ساری دنیا میں پاکستان کو بے پناہ عزت ملی، اپنے ایک بیان میں افضال حیدر نے کہا کہ پی ڈی ایم فیل ہوچکی ہے ، حکمرانوں کی اخلاقی ساکھ ختم اور جھوٹ پر مبنی سیاست بری طرح ایکسپوز ہوچکی ہے ۔