لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما رانا عارف مشتاق نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے خوف سے اسلام آباد پر مسلط حکمرانوں کی کاپنیں ٹانگ رہی ہیں موجودہ امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کے لئے عذاب بنی ہوئی ہے،ہمارے ملک پر ایک بیرونی سازش کے تحت بڑے بڑے ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ ٹولے نے نیب قوانین میں ترامیم کر کے اپنے اوپر 1100 ارب روپے کرپشن کے کیسز ختم کرائے۔