سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کوشاں ہے: نرگس فیض ملک 

Sep 29, 2022


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ اس وقت حقیقی معنوں میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ، فریال تالپور اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سرپرستی میں سندھ کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی دن رات بحالی کے لیئے کوشاں ہیں اور ان کی دن رات کی محنت کی وجہ سے جلد ہی سیلاب سے متاثرہ افراد کی مشکلات میں کمی آئے گی۔ عمران نیازی کو مشورہ ہے کہ وہ بھی پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کی طرح سیلاب متاثرین کی مدد کریں اور جب تک سیلاب زدگان اپنے گھروں میں دوبارہ آباد نہیں ہو جاتے، تب تک وہ اپنی منفی اور انتشار پسند سیاست کا خاتمہ کردیں۔

مزیدخبریں