سیلاب متاثرین مدد کیلئے حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں:فلک شیر ورک 


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ق)کے رہنما وسابق ممبر میونسپل کمیٹی حاجی فلک شیر ورک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت معاشی اور ادارہ جاتی اصلاحات میں مکمل طور پر ناکام ہے سیلاب متاثرین مدد کیلئے حکومت کی جانب دیکھ رہے ہیں اور حکمران لندن میں بیٹھ کر ایک صوبے پر سیاسی شب خون مارنے کی سازشیں کر رہے ہیں حکومت سیلاب متاثرین کیلئے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کرے اور انہیں احساس محرومی سے نکالنے کیلئے ہنگامی اقدامات بروئے کار لائے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...