عمران خان اور پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا:وقاص مان 

Sep 29, 2022


کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما محمد وقاص مان نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کی امیدیں لگائے بیٹھے سیاسی حریفوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے عمران خان اور پی ٹی آئی نے ہمیشہ عدالتوں اور معزز ججوں کا احترام کیا ہے پی ٹی آئی کو اداروں سے لڑانے کی مخالفین کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی ہے عدلیہ کی آزادی، بالادستی اور خود مختاری پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے، عمران خان نے 2007 میں وکلاء برادری سے ملکر عدلیہ آزادی تحریک کی بنیاد رکھی، پٹرول، ڈیزل، کھاد اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے زراعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے ۔

مزیدخبریں