جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر چوہدری اویس عمر ورک نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولے نے کھلی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے کہ جب بھی انتخابات ہوں گے انہیں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور جیت پی ٹی آئی کی ہوگی اس لئے امپورٹڈ حکمران راہ فرار اختیار کر رہے ہیں، پی پی 139کے ضمنی الیکشن کا معرکہ بھی پی ٹی آئی کے نام رہے گا، اپنے ایک بیان میں چوہدری اویس عمر ورک نے کہا کہ ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں اوراسی لئے تحریک انصاف اس کا پرزور مطالبہ کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان جب حقیقی آزادی کی جدوجہد کے سفر کا آغاز کریں گے تو دھمکیاں دینے والے وفاقی وزیر وں مشیروں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔
جب بھی انتخابات ہونگے جیت پی ٹی آئی کی ہوگی:اویس عمر
Sep 29, 2022