پنشن اور ڈسپلنری کیسز کوجلد نمٹایا جائے:اے ڈی سی جنرل


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ نے کہا ہے کہ تمام سرکاری محکموں کے سربراہان اپنے محکمہ میں  تک کے زیرالتوا افسران وملازمین کے پنشن اور ڈسپلنری کیسز کوجلد نمٹائیں اور اس ضمن میں کلیئرنس سرٹیفکیٹس فوری ڈی سی آفس جمع کروائیں ،بصورت دیگر متعلقہ محکمہ کے سربراہ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں افسران وملازمین کے (پنشن/ڈسپلنری کیسز)کے متعلق پراونشل اور ضلعی محکموں کے سربراہان کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سی پی او آفس ،جی ڈی اے، محکمہ زراعت، محکمہ فوڈ ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،ڈائریکٹر انفارمیشن ،ڈائریکٹر لیبر لوکل گورنمنٹ، لائیو سٹاک، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی، ایکسین ہائی ویز، ماحولیات ،ایجوکیشن بورڈ سیکرٹری، ڈی آر ٹی اے واسا، میٹروپولیٹن کارپوریشن، اوقاف، سپورٹس، انڈسٹریز،محکمہ جنگلات، سول ڈیفنس، سپیشل ایجوکیشن، سنٹرل جیل، ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس ،پاپولیشن ویلفیئر، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ،میڈیکل کالج اور وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت دیگر محکموں کے افسران نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن