لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا کہ اسحاق ڈار کی واپسی کسی مذاق سے کم نہیں ہے افسوس ہے کہ پوری قوم کے مجرم کو پروٹوکول کے ساتھ لایاگیااور وزیر بنایاجائے گا عمران خان اسی گندی سیاست کو بدلنا چاہتے تھے دنیاکے سامنے شرم کی بات ہے کہ ہمارا ملک کرمنلز چلارہے ہیں شہباز شریف جب چاہیں بیرون ملک مانگنے چلے جاتے ہیں انہوں نے ہمیں دیوالیہ بنادیاہے ۔