لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنما چوہدری عمران سلیمی نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا خوشحال پاکستان کو کنگال بنا کر رکھا دیا، حکومت بجلی فراہم کرنے کو تیار نہیں طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ روز کا معمول ہے مگر بجلی کے بلوں کی صورت میں عوام پر ہر ماہ بجلیاں گرا ئی جارہی ہیں طرح طرح کے ٹیکس عائد کرکے بجلی کی فی یونٹ نرخ عام صارف کیلئے پچاس روپے تک پہنچا دیئے گئے ہیں وفاقی حکومت کے عوام دشمن اقدامات کے نتیجہ میں غربت،مہنگائی اور خودکشیاں عام ہو گئی ہیں۔