جھبراں(نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی رہنماچوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا ہے کہ شریف خاندان کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ یہ اپنے کاروباری مفادات کو ریاستی مفادات پر ترجیح دیتے ہیں شریف خاندان ملکی سلامتی اور دفاع کیساتھ ہمیشہ سے کھلواڑ کرتا آیا ہے اور اب بھارت کیساتھ کاروباری مراسم بڑھانے کیلئے شریف خاندان سر توڑ کوششیں کررہا ہے جس کیلئے ریاستی وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ، اپنے ایک بیان میں چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہے شریف خاندان نے اپنے ہر دور اقتدار میں بے رحمانہ منی لانڈرنگ سے ملک کو کنگال کیا اب پھر سے یہ ملکی خزانے پر نقب لگائے بیٹھے ہیں۔
موجودہ حکومت ملکی سلامتی کیلئے شدید خطرہ ہے :منعم ضیاء سندھو
Sep 29, 2022