کراچی(این این آئی)سندھ میں ڈینگی بے قابو ہوچکا ہے ، جس کے پیش نظر کیسز میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں ڈینگی کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے جس کے پیش نظر یومیہ سینکڑوں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ بھر میں 436کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 254کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع کورنگی 112 ،ضلع وسطی 53، ضلع شرقی 37، ضلع ملیر 20 ،ضلع غربی 15، ضلع جنوبی 10 اور کیماڑی 7کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ رواں سال کراچی میں ڈینگی سے 33 افراد جاںبحق ہوئے جبکہ رواں ماہ یکم ستمبر سے آج تک کراچی میں 5 ہزار 245کیسز رپورٹ ہووچکے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے کہاکہ رواں سال سندھ بھر میں8 ہزار 785کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ڈینگی صورتحال
متحدہ امارات کے سفیر کا انسٹی ٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کا د
Sep 29, 2022