صوبائی محتسب متاثرین کو فوری انصاف فراہم کرنیوالا واحد ادارہ ہے: انور رشید 

Sep 29, 2022


قصور(نمائندہ نوائے وقت) ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب پنجاب قصور انور رشید نے کہا ہے کہ صوبائی محتسب پنجاب متاثرہ لوگوں کو فوری سستا، فری اینڈ فیئر انصاف اور ریلیف فراہم کرنیوالا واحد ادارہ ہے جو انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنا کر حکومت کی مدد اور عوام کی خدمت کے جذبے سے سر شار ہے‘یہ ادارہ حکومت پنجاب کے کسی بھی محکمے، ادارے یا اس میں کام کرنیوالے ملازمین کی بدانتظامی کےخلاف شکایات کی کسی فیس کے بغیر فوری تحقیقات کر کے شکایات کنندہ کی داد رسی کرتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل اور شکایات کے فوری حل اور محکمہ کی زیادتیوں کے ازالہ کیلئے 24 گھنٹے مدد حاصل کر سکتے ہیں جس کیلئے شکایات جمع کرانے کیلئے ombudsman.punjabموبائل ایپ متعارف کروائی گئی ہے اور شہریوں کی آسانی کیلئے آن لائن درخواست کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ کسی بھی فیصلے کیلئے رسپانس ٹائم 90 روز سے کم کر کے 30 روز کر دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں