کسی بھی گروپ کی ہار یا جیت ثانوی حیثیت رکھتی ہے :ملک ظہیر الحق

Sep 29, 2022

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) یونٹی گروپ کے قائدسابق صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس ملک ظہیر الحق نے کہا ہے کہ چیمبر میں کسی بھی گروپ کی ہار یا جیت ثانوی حیثیت رکھتی ہے ۔بزنس کمیونٹی کے مسائل کا حل ہی پہلی ترجیح ہونی چاہئے ،کاروباری راہنما نئے نئے پراجیکٹس لانے اور انکی تکمیل کو اولیت دیں اور اپنی توانائیاں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی تگ و دو میں صرف کرنے کی بجائے کاروباری برادری کی فلاح اور شہر کی ترقی پر صرف کریں ۔ چیمبر آف کامرس کے عہدے بزنس کمیونٹی کی اصل منزل نہیں ہیں چیمبر میںکھینچا تانی، دھینگا مشتی اور کردار کشی محض وقت کا ضیاع ہے اس سے کسی کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ۔سیالکوٹ چیمبر کی مثالیں دینے والوں کو چاہیے کہ وہ وہاں کی کاروباری برادری کی ترجیحات کو بھی مدنظر رکھیں گوجرانوالہ میںانڈسٹریل زونز کے قیام پر تنقید کرنے والوں نے وہاںخود پلاٹس نہیں خریدے تو اس میں کسی کا کیا قصورہے ۔ 
ان کے نزدیک چیمبر کے عہدوں کی کوئی اہمیت نہیں جو لوگ چیمبر سیاست میںہر وقت دوسروں کو پچھاڑنے اور گرانے کی فکر میں رہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنے اندرمثبت سوچ پیدا کریں ۔ ہمارے گروپ راہنماﺅں کی طرف سے بات چیت اور مفاہمت کی۔

مزیدخبریں