کوئٹہ ( اے پی پی) بلوچستان میں ڈینگی وائرس کے 51 کیس رپورٹ، محکمہ صحت کے مطابق تربت، لسبیلہ اور گوادر سے ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان قسیم خان کاکڑ نے بدھ کو اے پی پی کو بتایا کہ لسبیلہ سے 30 اورتربت سے 16 کیس سامنے آگئے جبکہ گوادر سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد پانچ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال تربت سے ڈینگی کے 2830 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال گوادر سے 391 اور لسبیلہ سے 103 کیس سامنے آئے ہیں ، کوئٹہ میں ڈینگی کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ قسیم خان کاکڑ نے بتایا کہ وزیر صحت سید احسان شاہ اور سیکرٹری صحت حافظ محمد طاہر کی ہدایات پر محکمہ صحت کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں فعال اور محترک ہیں عوام الناس احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ قریبی صحت کے مراکز میں مستند ڈاکٹرز سے رجوع کریں۔
بلوچستان میں ڈینگی وائرس کے 51 مثبت کیسز رپورٹ
Sep 29, 2022