پشتونخوامیپ کے رہنما کلاخان پہلوان کا جسد خاکی سپردخاک


کوئٹہ (اے پی پی) پشتونخوامیپ کے مرکزی رہنما خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے قریبی ساتھی حاجی کلاخان پہلوان نورزئی میرالزئی کی نماز جنازہ آبائی گائوں دامان میرالزئی میں ہزاروں سوگواروں کے موجودگی میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں پشتونخوامیپ کے مرکزی ڈپٹی چیئرمین عبدالرحیم زیارتوال، صوبائی صدر عبدالقہار خان ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد اچکزئی، ڈاکٹر حنیف اچکزئی ،میروائس خان اچکزئی ،ضلعی سیکرٹری صحبت خان اچکزئی ،ضلعی سیکرٹری عبدالکریم خان اچکزئی ،حاجی محمد صدیق عدوزئی ،عبدالعلیم پہلوان  ‘  سیاسی ومذہبی رہنمائوں سمیت علاقے کے قبائل نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن