کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کے روزکاروبار کا اختتام مایوس کن رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس 46469 پوائنٹس کی سطح پر پہنچنے کے بعدریورس ہوکر 46232.59 پوائنٹس پربند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس15989.21پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس 77669.37پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس کمی کے بعد 31158.71پوائنٹس پر بند ہوئے۔ خسارے کے باوجودکاروباری حجم بدھ کے مقابلے میں اعشاریہ0.06فیصد زائدرہا۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ40ارب40کروڑ 15لاکھ 64ہزار 404روپے گھٹ کر68کھرب 85ارب 57کروڑ2لاکھ55ہزار321روپے ہو گیا۔گزشتہ روز6ارب93 کروڑروپے مالیت کے 17کروڑ76لاکھ17ہزار61 حصص کے سودے ہوئے ۔327کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 122 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،183میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاﺅ‘100انڈیکس میں132.45پوائنٹس کی کمی
Sep 29, 2023