ننکانہ : بجلی چوروں کےخلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کا جائزہ اجلاس

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)بجلی چوروں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری ارشدنے کی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل لیسکو محمد شاہد،ڈسٹرکٹ افسر سپیشل برانچ گل نواز کھرل،انچارج سکیورٹی برانچ ودیگرمتعلقہ محکموں کے افسروں نے اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل لیسکو محمد شاہد نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ابتک بجلی چوری میں ملوث افراد کو 3 کروڑ 76لاکھ 38ہزار روپے سے زائد ڈیٹکشن بلز ڈالے گئے۔

ای پیپر دی نیشن