منڈی فیض آباد(نامہ نگار)محلہ کوٹ یعقوب میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوںکی مدد سے خاتون کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا پولیس رپورٹ میں مقتولہ یاسمین کے بیٹے امین نے بتایا کہ اپنی والدہ یاسمین کےساتھ ملزمان زاہد وغیرہ کے گھر اپنی ادھار دی ہوئی رقم لینے کے لیے گئے تو وہاں زاہد کے بھائی ملزم شاہد نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کی مدد سے میری ماں کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا پولیس نے مقتولہ یاسمین کے بیٹے محمد امین کی رپورٹ پر محمد شاہد ،محمد زاہد وغیرہ دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔