قصور(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیومظہر علی سرور کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا ۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسروں، درخواست گزار اوورسیز اور انکے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے 7 کیسوں کی سماعت ہوئی جن میں 2 کیسوں کو سول کورٹ جبکہ 5کیسز کو دوبارہ مختلف محکموں سے رپورٹس کیلئے بھیجا گیا۔