لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ 2013ءمیں ایک چرچ میں دھماکے پر سوموٹو ایکشن لیا گیا، اگر اس فیصلے پر ٹھیک طریقے سے عمل کیا جاتا تو آج جڑانوالہ جیسا واقعہ نہ پیش آتا، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغرب نے یونیورسٹیاں بناکر ترقی کی، ہم نے تعلیم کو اہمیت نہ دیکر پیچھے رکھ دیا ہے، مذہب میں زبردستی تبدیلی کے واقعات پر قابو پانا اور اقلیتیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا۔