اسلام آباد(نا مہ نگار)نگراں وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک نے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر (NARC) میں کلائیمٹ ریسائیلنٹ ھا یئلڈنگ اور کوائیلٹی رائیس ڈویلپمنٹ کے موضوع پر ورکشاپ میں شرکت کی۔ ورکشاپ کا انعقاد پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل (PARC) نے حال ہی میں منظور شدہ زیادہ پیداوار دینے والی، بیماریوں اور گرمی کے خلاف مزاحمت کرنے والی چاول کی ان اقسام کو متعارف کرانے کے لیے کیا تھا۔ ان اقسام میں ہائبرڈ چاول کے مقابلے کی پیداواری صلاحیت ہے اور اس طرح کسان اگلے سیزن کے لیے ایک ہی بیج کا استعمال کر سکتے ہیں۔ کم لاگت اور زیادہ منافع کے ساتھ چاول کی یہ نئی اقسام پاکستان میں چاول کے شعبے میں گیم چینجر ثابت ہوں گی۔
زرعی پیداوار بڑھانے میں تحقیق کا اہم کردار ہے: وزیر فوڈ سکیورٹی
Sep 29, 2023