پاکستانی کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کرنے کی تجویز پر نظر ثانی کی جائے: عبدالغفور حیدری

Sep 29, 2023

اسلام آباد (نامہ نگار) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کرنے اور 906 سے کم کرکے 46 کرنے کی تجویز پر نظر ثانی کی جائے۔ اس وقت پاکستان نجی حج کمپنیوں نے سعودی عرب میں عمارتوں اور دیگر حج مصارف کاموں میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے جس سے انہیں لاکھوں روپے کے نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور میں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے بتایا کہ سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی 906 حج کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کرکے ان کی تعداد 46 کی جائے اور فی کمپنی دو ہزار سے زائد حاجیوں کا کوٹہ انہیں دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس موقع پر اراکین کمیٹی نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ پاکستانی وزارت مذہبی امور کو لکھا جائے گا کہ وہ سعودی وزارت حج سے رابط کریں اور انہیں اس بات پر آمادہ کیا جائے کہ شارٹ لسٹنگ کا سلسلہ بتدریج اور مرحلہ وار کیا جائے۔

مزیدخبریں