اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر علوی سے اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد نے محمد احمد کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت نے ملکی ترقی کیلئے تجارتی سرگرمیاں اور برآمدات کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے اور آئی ٹی کی برآمدات بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
صدر سے اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
Sep 29, 2023