منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی‘ جبران خان‘ دیگر کے طلبی نوٹسز کی تعمیل کیلئے ایف آئی اے کو 11 اکتوبر تک مہلت دیدی گئی

لاہور(خبرنگار) جج سپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ مقدمے میں مونس الٰہی ، جبران خان و دیگر کے طلبی نوٹسز کی تعمیل کے لیے ایف آئی اے کو11 اکتوبر تک مہلت دیدی، وزرات خارجہ کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ۔رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی کے طلبی نوٹسز کی تعمیل کے لیے سپین قونصلیٹ جنرل کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن