لاہور(نامہ نگار)ڈیفنس سی کے علاقے میں کھیتوں سے نامعلوم شخص کی گلا کٹی برہنہ نعش برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔ ڈیفنس سی میں واقع کھیتوں میں پڑی خون میں لت پت گلہ کٹی نعش دیکھ کر مقامی رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی جبکہ علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بتدائی تفتیش کے مطابق نامعلوم شخص کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیاہے اورقتل کرنے کے بعد ملزم مقتول کی نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے ہیں جبکہ تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔مقتول کی عمر لگ بھگ 40 سال کے قریب ہے۔