گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے خالہ زادنے فائرنگ کرکے اپنی کزن، اس کے شوہر اور ساس کو موت کے گھاٹ اتار دےا۔ مقتولےن کی نعشےں ہسپتال منتقل، پولےس نے ملزم کو حراست مےں لے لےا۔ سوئےاں والہ کھوہ کے رہائشی عباس اور لائبہ نے 20روز قبل گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کر لی تھی جس کا لڑکی کے ورثاءکو رنج تھا۔ شادی کے بعد دونوں خاندانوں کے درمےان صلح کےلئے معاملات چل رہے تھے۔ لائبہ اپنے شوہر عباس اور ساس نسےم بی بی کے ہمراہ اپنی خالہ کے گھر صلح کےلئے پہنچی جہاں پر اس کے خالہ زاد کزن عثمان نے فائرنگ کر دی۔ گولےاں لگنے سے تےنوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ تھانہ دھلے پولےس اور رےسکےو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے مقتولےن کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کےلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کےا، جبکہ اےس اےس پی آپرےشنز فراز احمد نے تہرے قتل کا نوٹس لے لیا۔