اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ٹیلنٹڈ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور اس ٹیلنٹ کے لیے یورپی ممالک ترس رہے ہیں۔ پاکستانی نوجوانوں کو اگر سہولیات فراہم کی جائیں تو جدید ٹیکنالوجی میں پاکستان اقوام عالم کو تسخیر کر سکتا ہے۔ آگے بڑھنے کے لیے نوجوانوں کو جدید سائنسی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار نگران وفاقی وزیر خلیل جارج نے گزشتہ روز نیشنل کالج آف آرٹس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پاکستان کے نوجوان اثاثہ، یورپی ممالک ترس رہے ہیں: وزیر انسانی حقوق
Sep 29, 2023