لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات منتقل کیے جائیں۔ پیپلز پارٹی نے سندھ پر 15سال حکومت کی، دارالحکومت تک کے مسائل حل نہیں کیے۔ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے لیے 35ہزار بسوں کی ضرورت، صرف 250بسیں موجود ہیں۔ پرانی بسوں کا بار بار افتتاح کر کے عوام کو بے وقوف بنایا گیا۔ مہنگائی، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 6اکتوبر کو گورنر ہاو¿س سندھ کے سامنے دھرنا دیا۔ جائے گا۔ کراچی ادارہ نور حق میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کے ہمراہ پریس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ نگراں حکومت اگر کچھ کرنا چاہتی ہے تو قومی اداروں کو برباد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ ملاقات میں نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی، جنرل سکرٹری منعم ظفر خان، سکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، جماعت اسلامی کے چیئرمین لانڈھی ٹاو¿ن عبد الجمیل، چیئرمین نیو کراچی محمد یوسف، چیئرمین جناح ٹاو¿ن رضوان عبدا لسمیع، چیئرمین ماڈل کالونی ٹاو¿ن ظفر احمد خان، چیئرمین لیاقت آباد ٹاو¿ن فراز حسیب، وائس چیئرمین نارتھ ناظم آباد سید ضیاءالدین احمد و دیگر بھی موجود تھے۔
کراچی میں پرانی بسوں کا بار بار افتتاح کر کے عوام کو بیوقوف بنایا گیا: سراج الحق
Sep 29, 2023